ابنا: عراق کی پارٹی قومی اتحاد کے ایک نمائندے عزت الشابندر نے کل رات فاش کیا ہے کہ ترکی اور قطر، عراق کی تقسیم کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور یہ دونوں ممالک عراق کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ بن رہےہیں۔ اس نے کہا کہ اگر ترکی نے عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند نہ کی تو ہم بھی ترکی کے امور میں مداخلت کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ عراقی عوام اور حکومت بیرونی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ عراقی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ترکی کا مؤقف عراق اور ترکی کے باہمی روابط پر منفی اثر مرتب کرےگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110